لاہورمیں 3سال کے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کااقدام چیلنج 

لاہورمیں 3سال کے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کااقدام چیلنج 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور میں گزشتہ تین سال کے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا  درخواست شہری محمد عرفان سلیمی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، چیف میٹروپولٹن آفیسر سمیت دیگر مدعاعلیہان کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاہور شہر میں گزشتہ تین سال کے دوران مختلف ترقیاتی کام کروائے گئے، ان ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ کے حصول کے لئے متعلقہ حکام کو درخواستیں دیں متعلقہ حکام نے متعدد درخواستیں 

 دینے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہیں کیا  اطلاعات تک رسائی قانون کے تحت مطلوبہ دستاویزات حاصل کرنا آئینی اور قانونی حق ہے شفاف احتساب اور درست معاشرہ کی تشکیل کیلئے قوانین کا احترام لازم ہے لاہور میں گزشتہ تین سال کے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -