ہائیکورٹ میں بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی پر پابندی کیلئے درخواست دائر

 ہائیکورٹ میں بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی پر پابندی کیلئے درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی  یہ درخواست وقاص انور گجر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی جس میں پی ٹی اے، ایف آئی اے، بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی کے مالکان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزارکاموقف ہے کہ بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی اور دیگر سوشل میڈیا ایپلیکشنز کے ذریعے نوجوان اپنا وقت ضائع کررہے ہیں، بیگو سمیت تمام سوشل میڈیا ایپلیکشنز کے ذریعے بیہودگی، عریانیت اور غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دیا جارہاہے  گزشتہ 2 برس کے دوران ٹک ٹاک کے لئے ویڈیوز بناتے ہوئے دانیال خان، عمارحیدر، تنویر سمیت کئی نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں بیگو اور دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز ہم جنس پرستی کو بھی فروغ دے رہی ہیں،لائیکی، بیگو، ٹک ٹاک کی پابندی کے لیے پی ٹی اے سمیت دیگر محکموں کو درخواستیں دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، عدالت سے استدعاہے کہ بیگو، لائیکی، ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا ایپ پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی مانیٹرنگ کے لئے قانون سازی کا بھی حکم دیا جائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -