عوام اور افواج کی قربانیوں سے امن و امان بحال ہوچکا،وزیر اعطم قبائلی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس کی بحالی پر کام کریں:اسلام آباد ہائیکورٹ

عوام اور افواج کی قربانیوں سے امن و امان بحال ہوچکا،وزیر اعطم قبائلی علاقوں ...

  

  اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کوخیبر پختونخوا حکومت کیساتھ مل کر قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا معاملہ حل کرنیکا حکم دیدیا۔قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا گیا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے بعد انٹرنیٹ تک رسائی بنیادی آئینی حقوق میں شامل ہے، قبائلی علاقوں کے لوگوں کو دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا، اب قبائلی نوجوانوں کو آئینی حقوق سے مزید محروم نہیں رکھا جا سکتا۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر معاملہ حل کریں، فیصلے کی کاپی سیکرٹری داخلہ، وفاقی کابینہ کو پیش کریں، امید ہے کابینہ ضروری اقدامات لے گی،امن و امان کی خراب صورتحال اور سیکیورٹی کے نام پر قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ بند رکھا گیا، عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں سے اب امن و امان بحال ہو چکا، قبائلی علاقوں میں ریاست کی رِٹ بحال ہوئی، فاٹا اب خیبر پختونخوا کا حصہ ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -