وزیراعظم اور ان کے وزراء کراچی کی ترقی میں غیرسنجیدہ، سعید غنی
کراچی (این این آئی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم کراچی سمیت سندھ بھر کی ترقی کے خواہ ہیں تاہم ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آئین سے نابلد وزیراعظم اور ان کے وزراء اس میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی پر نہ انہیں اس وقت کوئی جواب دیا اور نہ ہی یہ بات ہماری جانب سے کہی گئی تاہم ایک خفیہ خط وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھا گیا اس کو نہ صرف لیک کیا گیا بلکہ اسے میڈیا میں دیا گیا پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج بھی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے لوگ جوق در جوق اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور آج بھی متحدہ قومی موومنٹ کے دو بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے والے سلیم بندھانی اور ان کے ساتھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اپنے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیااس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی، علی راشد، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کراچی کے مختلف علاقوں کے سابقہ ایم کیو ایم کے جوائنٹ، یونٹ و سیکٹر انچارجز و ممبران محمد کاشف، نوید الرحمان، زاہد پاشا، حیدر علی، فیصل سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ میں آج سلیم بندھانی سمیت دیگر شامل ہونے والے تمام کو نہ صرف خوش آمدید کہتا ہوں اس موقع پر سلیم بندھانی نے کہا کہ جو ناانصافیاں اور اختیارات کا رونا روکر یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی اس کا ہم پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ازالہ کرسکیں۔علی راشد نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی سندھ کے تمام شہری علاقوں میں اکثریت سامنے لائے گی۔
سعید غنی