ایز آف ڈوئنگ بزنس کی موبائل ایپلی کیشن، مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کا افتتاح

 ایز آف ڈوئنگ بزنس کی موبائل ایپلی کیشن، مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کا افتتاح

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جوان بخت اور چیف سیکرٹری جواد رفیق کے زیر صدارت ایز آف ڈوئنگ بزنس کے صوبائی ورکنگ گروپ کا بیسواں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ، عمران سکندر بلوچ، سیکرٹری انڈ سٹر یز، ڈاکٹر واصف خورشید، سیکرٹری ایکسائز، وقاص محمود، سیکر ٹر ی لیبر احمد جاوید قاضی، چیئرمین پی آئی ٹی بی، اظفر منظور اور پروگرام ڈائریکٹر، پی آئی یو پی اینڈ ڈی بورڈ علی جلال نے شر کت کی۔اجلاس میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کی موبائل ایپلی کیشن اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا گیا۔وزیر خزانہ اور چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام صو با ئی اداروں کے ایز آ ف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

ایپلی کیشن

مزید :

صفحہ آخر -