اسامہ ستی کیس، ملزم پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اسامہ ستی کیس، ملزم پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ نے طالب علم اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار 5 پولیس اہلکار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار پانچوں پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرمحمود خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خون کے نمونہ جات اور اسلحہ کی لیبارٹری رپورٹ کے علاوہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی ابھی تک نہیں مل سکی لہٰذا استدعا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے ملزمان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں ضلع کچہری لایاگیا جہاں موجود مقتول اسامہ ستی کے لواحقین نے پرامن احتجاج کیا۔

جسمانی ریمانڈ

مزید :

صفحہ آخر -