اے ٹی ایم سے ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر پابندی نہیں لگائی،سٹیٹ بینک

 اے ٹی ایم سے ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر پابندی نہیں لگائی،سٹیٹ بینک

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے 1000 روپے سے زائد رقم نکلوانے پر پابندی عائد کر دی ہے؟ملک بھر میں لوگوں کو موبائل پر اس قسم کے میسجز موصول ہوئے ہیں کہ سٹیٹ بینک نے 23 جنوری سے اے ٹی ایم سے 1000 روپے سے زائد رقم نکلوانے پر پابندی عائد کر دی ہے،اس قسم کے میسجر ملنے پر عوام میں بڑے پیمانے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی اور وہ حیران رہ گئے کہ یہ کس قسم کا اقدام ہے۔بڑے پیمانے پر عوامی شکایات کے بعدسٹیٹ بینک نے معاملے کا فوری نوٹس لیا اور پھر عوام کو ایک دوسرا میسج بھی مو صو ل ہوا جس میں وضاحت کی گئی کہ مارکیٹ میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر پابندی سے متعلق زیر گردش پیغامات جھوٹے ہیں، اگر کسی بھی شہری کو اس قسم کے پیغامات موصول ہوئے ہیں تو انہیں نظر انداز کر دیں۔بعدازاں مختلف بینکوں کی جانب سے بھی اپنے صارفین کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ سٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی،اور اے ٹی ایم کا نظام پہلے کی طرح چل رہا ہے۔

سٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ آخر -