اپوزیشن روتی رہے براڈ شیٹ تحقیقات انجام تک پہنچیں گی، شیریں مزاری

 اپوزیشن روتی رہے براڈ شیٹ تحقیقات انجام تک پہنچیں گی، شیریں مزاری

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپوزیشن کے براڈشیٹ تحقیقاتی کمیٹی پرتحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن روتی رہے تحقیقات منطقی انجام تک پہنچے گی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن کے براڈشیٹ تحقیقاتی کمیٹی پرتحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا اپوزیشن چلارہی ان کے لیڈرزکی چوری عوام کے سامنے آرہی ہے  شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وہ جج نہیں چاہتی جو ان کی لوٹ مار کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہو لیکن سابقہ حکومتوں میں نقصان کے حقائق عوام کے سامنے آنا ضروری ہیں اپوزیشن سے منظوری لینامطلب چورسے اسکی مرضی کے جج کا پوچھنا۔

شیریں مزاری 

مزید :

صفحہ آخر -