پی ڈی ایم کرپٹ ٹولے کا نام،عوام الیکشن میں مسترد کر چکے، شہباز گِل

پی ڈی ایم کرپٹ ٹولے کا نام،عوام الیکشن میں مسترد کر چکے، شہباز گِل

  

اسلام آباد(آئی این پی) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ قومی جہازوں کو فلم شوٹنگز اور سکریپ میں بیچنے والے نوٹنکی میڈیا پر لیکچر دے رہے ہیں، نااہل لیگ کا چیف ایگزیکٹو جرمنی جاتے ہوئے پی آئی اے جہاز ساتھ لے گیا تھا، 2 سال بعد غائب جہاز کا پتہ تحقیقات کے بعد تب لگا جب جہاز جرمنی پہنچ گیا تھا، مسقط ایئرپورٹ پر پی آئی اے جہاز لاوارث چھوڑ دینے والے اپنا ماضی دیکھ لیں،براڈشیٹ معاملے پر ایک بار پھر لیگی پٹواری مٹھائی کھا کر الٹی کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ  پی ڈی ایم ایک کرپٹ ٹولے کا نام ہے جس میں ہر ایک سیاستدان دوسرے سے زیادہ کرپٹ ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو پاکستان کی عوام الیکشن میں مسترد کر چکی ہے۔ مولانا پہلی بار حکومت سے باہر رہ کرعوام کو گمراہ کر رہے ہیں گزشتہ ادوار میں مولانا فضل الرحمان کو کبھی کرپشن نظر نہیں آئی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کی شروعات ہی کرپشن سے ہوئی ہے۔13 سالوں میں بلاول کی حکومت نے سندھ کی عوام سے بنیادی سہولیات ہی چھین لی ہیں۔ زکوٰۃ سے لیکر معذور افراد کے فنڈ بھی سندھ میں ہڑپ کر دیئے جاتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو سندھ کی عوم کی بد دعائیں لے ڈوبیں گی۔

شہباز گِل

مزید :

صفحہ آخر -