پنجاب حکومت کا بس ٹرمینل ایکٹ 2021ء لانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بس ٹرمینل ایکٹ 2021ء لانے کا فیصلہ

  

 لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو قانونی دائرے میں لانے کے لئے بس ٹرمینل ایکٹ 2021ء لانے کے ساتھ ساتھ بس سٹینڈ سے ملحقہ قانون 2012ء میں ترمیمی بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بس ٹرمینل ایکٹ لاگو کرنے کے بعد کوئی پبلک ٹرانسپورٹر بس سٹینڈ کے باہر کسی سواری کو نہ بٹھا سکے گا اور نہ ہی اتار سکے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت بس ٹرمینل ایکٹ کے نفاذ کے بعد بس سٹینڈ اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لائے گی۔ جس کے ذریعے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹرز کو کنٹرول میں لیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے حکومت سرکاری بس اڈے کو ترجیح دے گی۔  

پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ آخر -