ملک لیاقت اور کرم جامی جیسے کارکن صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،تعزیتی ریفرنس سے مقررین کا خطاب

ملک لیاقت اور کرم جامی جیسے کارکن صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،تعزیتی ریفرنس سے ...

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ)دن میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ملک لیاقت علی اور جنرل منیجر کرم حسین جامی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دانشوروں،ڈاکٹرز، علما ء کرام،سیاستدانوں اور صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی،،تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحومین کی خدمات پر روشنی ڈالی۔مقررین کا کہنا تھا کہ ملک لیاقت اور کرم جامی جیسے کارکن صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، مرحومین کی صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، جبکہ دونوں شخصیات کا خلا پر ہونا بھی ناممکن ہے،مقررین کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ملک لیاقت اور کرم جامی جیسے مخلص، محنتی اوروفادار کارکن ملنا بہت مشکل ہے۔ملک لیاقت جس طرح مالک اور ورکر زکے درمیان پل کا کردار ادا کرتے تھے وہ اپنی مثال آپ تھا، انکی ملنساری اور اخلاق کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین دن میڈیا گروپ محمود صادق،حنا صادق، ابرارالحق،چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمان شامی،میاں حبیب،فرید پراچہ،ڈاکٹر فیاض رانجھا،ایثار رانا،رضوان رضی،پی جے میر،ارشد انصاری،میجر ظہیر، ڈاکٹر صداقت، میاں عمران مسعود، عثمان فیروز، مصطفی نیاز و دیگر سماجی شخصیات کے علاوہ مرحومین کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی،تعزیتی نشست کے اختتام پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے علامہ خبیر آزاد نے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تعزیتی ریفرنس

مزید :

صفحہ آخر -