چین کی پاکستان کو ویکسین کی ایک کھیپ بطور امداد،باقی کی تیز تر فراہمی کی یقین دہانی

چین کی پاکستان کو ویکسین کی ایک کھیپ بطور امداد،باقی کی تیز تر فراہمی کی ...

  

 بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہاہے کووڈ19ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان کو بطور امدادفراہم کر ینگے جبکہ ویکسینز کی برآمدات میں تیزی لانے کیلئے متعلقہ چینی انٹرپرائز سے فعال طور پر رابطہ رکھیں گے۔ کووڈ 19 وباء کے بعد سے چین اور پاکستان مشکلات پر قابو پانے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں،چینی قونصلر وینگ یی نے حکومتی فیصلے سے وزیر خارجہ شاہ محمود کو فون پر آگاہ کرتے ہوئے کہاہم نے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو سپورٹ کرنے کیلئے بطور امداد ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان کو ویکسین کی بر آ مدات میں تیزی لانے کیلئے متعلقہ چینی انٹرپرائز کیساتھ فعال طور پر ہم آہنگی پیدا کریگی،تاہم انہوں نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ  چین کتنی مقدار میں ویکسین فراہم کریگا اور نہ ہی متعلقہ چینی کاروباری ادارے کا نام بتایا۔یہ تصدیق ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب ایک دن قبل ہی شاہ محمود قریشی بتایا تھا چین نے پاکستان کو 31جنوری تک ایک کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

چین یقین دہانی

مزید :

صفحہ آخر -