بلاول تحریک عدم اعتماد لائیں   ہم مقابلہ کرینگے، پرویز خٹک  

 بلاول تحریک عدم اعتماد لائیں   ہم مقابلہ کرینگے، پرویز خٹک  

  

نوشہرہ  (آئی این پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ احتجاج کرنا پی ڈی ایم کا آئینی حق ہے، بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد لائیں ہم مقابلہ کرینگے، جو آئینی طریقے سے آئے گا اس کی حمایت کرینگے،آصف علی زرداری کو پتا ہے کہ آئینی طریقے سے کیسے آنا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ احتجاج کرنا پی ڈی ایم کا آئینی حق ہے۔ بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد لائیں ہم مقابلہ کرینگے۔ جو آئینی طریقے سے آئے گا اس کی حمایت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو پتا ہے کہ آئینی طریقے سے کیسے آنا ہے۔ براڈ شیٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔ اپوزیشن شور مچاتی رہ جائے گی ضمنی الیکشن میں بھی جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔ 

  پرویز خٹک 

مزید :

صفحہ آخر -