26 جنوری کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب 

 26 جنوری کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب 

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے 26 جنوری کو کابینہ کا اجلاس طلب  کرلیاجس میں سترہ نکاتی ایجنڈ ے پر غور کیاجائیگا، کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جائیگی،نادرا اکاؤنٹس آڈٹ کے معاملے پر غور  ہوگاکورونا ویکسین کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے 26 جنوری بروزمنگل کو کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ کابینہ اجلاس کا سترہ نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جائے گی، رواں مالی سال کے لئے نادرا اکاؤنٹس آڈٹ کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا،کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ ورکرزویلفیئر فنڈز، نیا پاکستان  ہاؤسنگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ کو ادارہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی۔ نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل نو پر غور کیاجائے گا۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں، ای ای سی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

 کابینہ کا اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -