سی پیک پورے خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، قاسم سوری 

سی پیک پورے خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، قاسم سوری 

  

اسلام آباد(آئی این پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پورے خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا،70سالوں سے بلوچستان کو محروم اور پسماندہ رکھا گیا بلوچستان میں بہت سے کام کرنے باقی ہیں ہم بلوچستان میں سو کے قریب منصوبوں پر کام شروع کر رہے ہیں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام بلوچستان میں بہترین کام کر رہا ہے پرویز مشرف کی اکبر بگٹی کو شہید کرنے کی غلطی سے بلوچستان نے بڑا خمیازہ بھگتا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اسلام آباد میں 'ہمارا بلوچستان' تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا انعقاد بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی)نے کیا تھا تقریب میں سینئرصحافیوں اور اینکر پرسنز نے بھی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اظہار خیال کیا تقریب میں ڈاکٹر ثناء اچکزئی، ظاہر ناصر اور دیگر مہمان بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو ستر سالوں میں محروم رکھا گیا ماضی میں بلوچستان کی لیڈرشپ کے ساتھ سنگین ناروا سلوک رکھا گیا موجودہ حکومت بلوچستان کے عوام کو قومی دھارے میں لانے اور سی پیک کی تکمیل کے لئے سرگرم ہے  سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے  وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے قاسم خان سوری نے کہا کہ کورونا وائرس پر وزیر اعظم کی پالیسز کامیاب رہیں، صحت پر زیادہ پیسہ لگانے والے ممالک بھی کووڈ کو کنٹرول نہیں کر سکے۔

قاسم سوری 

مزید :

صفحہ آخر -