ٹانک، پولیس کا شہری کی درخواست پر چوری کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار

 ٹانک، پولیس کا شہری کی درخواست پر چوری کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی) ٹانک، پولیس کا شہری کی درخواست پر چوری کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار تفصیلات کے مطابق 19 جنوری کو ٹانک شہر کے مدینہ مارکیٹ میں نجی ڈاک کمپنی کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس کی درخواست متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی تھی متعدد بااثر افراد کے ذریعے ایف آئی آر کے اندراج کی سفارش بھی کی گئی لیکن پولیس کی جانب سے روایتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے الٹا درخواست دھندا کو چوکیدار نہ رکھنے کے پاداش میں ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ 5 روز گزر جانے کے باوجود بھی ایف آئی درج نہ کی جاسکی واضح رہے کہ شہر می گزشتہ ایک ماہ سے چور راج قائم ہے جبکہ میڈیا کے رابطے پر پولیس کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا جارہا ہے کہ کسی بھی شہری نے چوری کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی لیکن دوسری جانب پولیس کہ جانب سے شہریوں کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے بجائے انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے

مزید :

علاقائی -