رہبران بابا گان کی برسی، کاٹلنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا بڑا قافلہ روانہ

 رہبران بابا گان کی برسی، کاٹلنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا بڑا قافلہ روانہ

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان) رہبران بابا گان کی برسی، کاٹلنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا بڑا قافلہ روانہ،  ایک سو سے زائد گاڑیوں میں ہزاروں افراد متہ پل سے روانہ ہوئے۔ تحصیل کاٹلنگ و سدھوم رستم صدر الحاج فضل رحمن بن یامین، سابق ایم پی اے گوہر علی شاہ باچا،  تحصیل سینئر نائب صدر جہانزیب نے قیادت کی۔ پرش کے مقام پر ملک طارق خان اور جمال گڑھی میں حاجی گل نواز خان قافلے میں شامل ہوگئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان ایک سوچ اور تحریک کا نام ہے۔ آج دنیا فکر باچا خان کی ضرورت محسوس کررہے ہیں۔ عدم تشدد کے عملی نمونہ تھے۔ ان کے عملی نظریات اور تصورات کو اپنا کر ہم امن حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کی تعلیمی جدوجہد ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ازاد مدرسے قائم کئے اور تحریک پاکستان میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ وہ پختونوں کے حقوق کے حصول کے لئے یکسو اور متحرک تھے۔ آج پختونوں کو اپس کے اختلافات ختم کرکے بھائی چارے کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ 

مزید :

علاقائی -