حکومت عوام کو مہنگائی کے جن سے نجات دلوائے  

حکومت عوام کو مہنگائی کے جن سے نجات دلوائے  
 حکومت عوام کو مہنگائی کے جن سے نجات دلوائے  

  

جی دوستو! کیسے ہیں؟ امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے لیکن دوستوں کچھ  ایسی خبریں سننے کو مل رہی ہیں جو عوام کے لئے کچھ اچھی نہیں ہیں۔ جی دوستو! پٹرول مہنگا کر کے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا گیا تھا اور اب اس میں مزید تڑکا لگا کر عام گھریلو زندگی کی اشیاء بھی مہنگی کر دی گئی ہیں - جی دوستو! موجودہ حالات میں عام آدمی کا واحد سہارا یوٹیلٹی اسٹورز تھے،جہاں بازار سے رعایتی نرخوں پر اشیاء ملتی تھیں وہ بھی اب مہنگی کر دی گئی ہیں اور  یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے عوام یقینا پریشان ہیں۔ عوام حکومت سے غربت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن حکومت تو غریب کو ہی ختم کرنے کے چکر میں ہے۔ لگتا ہے واقعی ایسی تبدیلی آگئی ہے کہ ہر بندہ ہی پریشان ہو گیا ہے، عوام کہہ رہی ہے حکومت عوام کو سپنے تو دکھا رہی ہے لیکن ان سنہرے سپنوں کو تعبیر بخشتی نظر نہیں آ رہی  اور اگر دیکھا جائے تو اس حکومت کو بنے اڑھائی سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن تاحال دور دور تک عوامی مسائل حل ہوتے نظر نہیں آ رہے بلکہ آئے روز الٹا مسائل کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا نظر آ رہا ہے-

اور یقینا مہنگائی بھی ایسے ہی مسائل میں سے ایک ہے  جن کے حل کے لئے جناب کپتان نے برسراقتدار آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن وہ دعوے آج تک دعوے ہی نظر آتے ہیں۔ مہنگائی کم نہ ہو سکی اور آئے روز بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور حکومت وقت سے مہنگائی کے خاتمے کا مطالبہ کر تی نظر آرہی ہے،  اب حکومت کو چاہئیے کہ عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مہنگائی کے جن سے نجات دلوائے تاکہ عوام بھی سکھ کا سانس لے سکے اور حکومت کی مظبوطی کے لئے جی بھر کے دعائیں بھی کر سکے -تو بہرحال اجازت دوستو ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائے -کالم -