حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریگی‘ گورنر پنجاب 

حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریگی‘ گورنر پنجاب 

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ حکومت ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں عملی اقدامات اٹھارہی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بزنس کمیونٹی کو ریلیف فراہم کیاگیا، رحیم یار خان کی تاجر برادری کے حقوق کاتحفظ یقینی بنائیں گے۔ رحیم یار خان (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدار چوہدری عظمان اصغر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام بالخصوص کاروباری طبقے کے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرا رہے ہیں، بجٹ میں عوام اور بزنس کمیونٹی کو عملی ریلیف فراہم کیااس موقع پر چوہدری عظمان اصغر نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کی دعوت دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -