رحمت اللعالمین سیرت سکالر شپ: 891 سٹوڈنٹس کی فہرست تیار‘ فنڈز منظور
ملتان (سپیشل رپورٹر)رحمت اللعالمینؐ سیرت سکالرشپ لینے والے پہلے 891 طلبا و طالبات کی فہرست تیارکرلی گئی‘ 26 کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دے دی گئی، بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ذہین طلبا و طالبات کو رحمت اللعالمین (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سکالرشپ پروگرام کے تحت سکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ایچ ای ڈی نے 891 طلبا و طالبات کی فہرست تیار کرلی ہے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے طلبا کو 30 مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں سکالرشپ کے لیے منتخب کیا ہے, اس پروگرام میں پیف اور احساس پروگرام کے تحت سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا کو اس میں شامل نہیں کیا گیا، حکومت نے سیرت سکالرشپ کے لیے 26 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
فنڈز منظور