پاکستان کو اتحادوحدت و یکجہتی کی اشد ضرورت‘مولانا عبد الخبیر آزاد  

پاکستان کو اتحادوحدت و یکجہتی کی اشد ضرورت‘مولانا عبد الخبیر آزاد  

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)خطیب و امام بادشاہی مسجد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت اتحادوحدت و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے علماء کرام و مشائخ عظام مذہبی ہم آہنگی میں اپنا عظیم کردار ادا کریں اقوام متحدہ (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

میں پاکستان کی طرف سے مذاہب عالم کے احترام کی قرار داد کا منظور ہونا پاکستان کی ایک عظیم کامیابی ہے پیغام پاکستان ایک عظیم بیانیہ ہے جس کو ہر گھر میں پہنچایا جارہا ہے مدینتہ الاولیا ء ملتان نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین او ر رواداری کا پیغام دیا ہے الحاج ملک شفقت حسنین بھٹہ کی امن، رواداری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عامر خٹک، اراکین صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر، قاسم خان لنگاہ، سمیت،خاور شفقت بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، مخدوم سید صدر الدین گیلانی بھی موجود تھے مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمہ ہے اور ہم آزادی کے ساتھ ملک میں زندگیاں بسر کر رہے ہیں اور امن و امان کے ساتھ رہ رہے ہیں نبی کریم ؐ نے فرما یا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہوا کرتی ہے اور آج جتنی ضرورت اتفاق و اتحاد کی ہے شائد اس سے پہلے نہیں تھی ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں حکومت پاکستان کی جانب سے جو ذمہ داری مجھے  چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ملی ہے اس کو انشاء اللہ احسن طریقے سے نبھائیں گے اور شرعی اصولوں اور شہادتوں کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے فنی معاونت سمیت تمام اداروں اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے لی جائے گی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے جو قرار داد احترام انسانیت اور مذاہب عالم کی پاس کی گئی ہے وہ پاکستان کی عظیم فتح ہے وزیراعظم پاکستان نے اسلامی امہ کی صیح معنوں میں ترجمانی کی ہے اور حق ادا کیا ہے وزیر اعظم نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست کاماڈل بنانے کی جو بات کی ہے وہ پورے پاکستان کے ہر گھر کی آواز ہے افواج پاکستان اور سیکو رٹی اداروں نے دہشت گردی کے خاتمے میں جو کردار ادا کیا ہے اس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے پیغام پاکستان جو کہ پاکستان کا ایک عظیم بیانیہ ہے جس کو ہر گھر میں پہنچایا جارہا ہے مولانا سید عبد الخبیر نے کہا کہ مدینتہ الاولیاء ملتان نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین اور رواداری کو پیغام دیا ہے اس دھرتی سے سابق ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے امن و امان، اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا انہوں نے ہمیشہ اتحاد، رواداری کے لئے مدینتہ الاولیاء کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان سے اپنی محبت کی آواز کو بلند کیا۔

عبد الخبیر آزاد 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -