پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی چھٹی منسوخ‘ مہنگائی مافیا کیخلاف آپریشن کا حکم 

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی چھٹی منسوخ‘ مہنگائی مافیا کیخلاف آپریشن کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی آج اتوار کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور انہیں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا ٹارگٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی شہریوں تک مقررہ نرخوں پر فراہمی ہماراٹارگٹ(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)
 ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں 40 سے زائد پرائس مجسٹریٹس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید، آبگینے خان،محمد زبیر، مدثر ممتاز اورسب رجسٹرار احمد نوید بلوچ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ شہر میں کوئی مارکیٹ اور دکان ایسی نہ رہ جائے جس پرائس چیکنگ نہ کی گئی ہو،اے سی سٹی تمام پرائس مجسٹریٹس کی مارکیٹ لوکیشن کو مانیٹر کریں گی،انہوں نے کہا کہ نرخ نامے آویزاں نہ کرنیوالوں کو جیل بھیجا جائے،شہر کی حدود میں ہفتے میں تین دن گرانفروشوں کیخلاف خصوصی مہم چلائی جائے،آٹا،گھی اور چینی کی مقررہ قیمتوں پردستیابی پر خصوصی فو کس کیا جائے۔
حکم