غیرقانونی سلاٹرنگ: لائیو سٹاک ٹیموں کو فوری آپریشن کا حکم 

غیرقانونی سلاٹرنگ: لائیو سٹاک ٹیموں کو فوری آپریشن کا حکم 

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کو ہدایت کی کہ سلاٹر ہاسز کے امور کو ایک متعلقہ محکمے یا ادارے کے پاس یکجا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور غیر قانونی سلاٹرنگ روکنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے۔ لائیوسٹاک و ڈیری(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

 ڈویلپمنٹ کے فروغ اور ایسے مویشی پال کاشتکار جن کے جانور مر جائیں، انہیں معاوضے کی ادائیگی کیلئے بزنس ماڈل کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔حکومت نے ہدایت کی ہے کہ سلاٹر ہاسز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے اور سلاٹر ہاسز کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں سلاٹر ہاسز کی جیو میپنگ کا کام 7 روز میں مکمل کیا جائے حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت نے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی ہیں۔

سلاٹرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -