عباسیہ لنک کینال بند نہ ہونے سے علاقہ سیم کا شکار‘ محکمہ انتہار تباہی کا ذمہ دار‘ چودھری مسعود احمد
لیاقت پور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ محکمہ انہار کی مسلسل بے حسی اور ہٹ دھرمی سے علاقہ عباسیہ کی لاکھوں ایکڑ اراضی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہی ہے (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)
عباسیہ لنک کینال کو تاحال بند نہ کرنے کی وجہ سے علاقہ تیزی سے سیم کا شکار ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال ایک طے شدہ شیڈول کے تحت دسمبر اور جنوری میں علاقہ کی نہروں کو بند رکھا جاتا اس دوران ان کی بھل صفائی،ان کے ہیڈز، پلوں اور پشتوں کی ضروری مرمت کی جاتی ہے مگر اس سال مذکورہ کینال کو بند نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں سیم تیزی سے بڑھ رہی ہے اگر کینال میں پانی رواں رہا تو علاقہ عباسیہ کے 100 سے زائد چکوک میں لاکھوں ایکڑ اراضی پر کاشتہ گندم کی فصل بری طرح متاثر ہوگی جس سے نہ صرف علاقہ کے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ قومی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے گورنر پنجاب سمیت تمام متعلقہ افسران کو صورت حال سے آگاہ کر چکے ہیں مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی انہوں نے وزیراعلی، چیف سیکریٹری، وزیر آبپاشی، سیکریٹری انہار پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عباسیہ لنک کینال کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ کہ زیر زمین پانی نیچے جا سکے اور علاقہ سیم کی مزید تباہ کاریوں سے محفوظ رہ سکے۔
مسعود احمد