براڈ شیٹ معاملہ پانامہ سے بھی زیادہ  خطرناک ثابت ہوگا‘ عمران پرویز دھول

  براڈ شیٹ معاملہ پانامہ سے بھی زیادہ  خطرناک ثابت ہوگا‘ عمران پرویز دھول

  

 خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہرعمران پرویز دھول نے کہاکہ براڈ شیٹ تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن کے اعتراضات دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال(بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

 ہی کالی کے متراد ف ہے۔وہ یہاں معززین علاقہ اورصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ معاملہ پانامہ سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوگا حکومت کی طرف سے سارے معاملے کی انکوا ئر ی کافیصلہ اور کمیٹی قائم کرنا خوش آئند ہے انکوائری کمیٹی کے سربراہ کے لیے جسٹس عظمت سعید کی تقرری پر اپوزیشن کا واویلا بلاجواز ہے حقیقت عوام کے سامنے آنی چاہیے۔

عمران پرویز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -