بجلی مزید مہنگی‘ حکومتی اقدامات عوام  دشمنی‘خواجہ عاطف بشیر کا شدید ردعمل

  بجلی مزید مہنگی‘ حکومتی اقدامات عوام  دشمنی‘خواجہ عاطف بشیر کا شدید ردعمل

  

  خان پور(نمائندہ پاکستان)ممبر چیمبر آف کامرس رحیم یار خان خواجہ عاطف بشیر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے عوام پر بجلی کا برفانی تودہ گرا دیا۔حکومت کا ہرقدم عوام دشمنی اور تقاریر (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

عوام دوستی کی ہیں۔یہ منافقت ہے اور عوام پر زندگی گزارنے پر بندش کے مترادف ہے۔موجودہ حکومت چینی، آٹا، سیمنٹ اور بجلی چوروں کی سرپرست بنی ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود تیل، بجلی گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور اقتصادی پہیہ جام ہونے کی وجہ حکومت کی نااہلی اور مفاد پرستی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل اور افغانستان میں تمام بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم ہونا ضروری ہے۔

شدید ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -