حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ  بندی کررہی ہے‘ ندیم قریشی کی بات چیت

  حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ  بندی کررہی ہے‘ ندیم قریشی کی بات ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت عوام کی مشکلات کو سمجھتی ہے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حکومت(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

 پنجاب محمد ندیم قریشی نے پی ٹی آئی ورکر اتحاد ملتان کے زیر اہتمام اور فاطمید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سرپرست اعلی چودھری شاہدا قبال کی ہدایت پریوسی 30میں لگائے گے بلڈ کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تھلیسمیا کے مریض بچوں کی زندگی بچانے کیلئے لگایا گیا یہ کیمپ بہت بڑی نیکی کا کام ہے ہم سب کو خون کا عطیہ دینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد میں اپنے دفتر پاک گیٹ پر بلڈ کیمپ لگا? ں گا میں خود بھی خون کا عطیہ دوں گا ا وراہل علاقہ سے سے گزارش کروں گا کہ وہ خون کا عطیہ دیکر تھلیسمیا کے مریض بچوں کی جان بچائیں۔پی ٹی آئی وومن ونگ ڈسٹرکٹ ملتان کی سینئر نائب صدر غزل غازی نے کہاں کہ پی ٹی آئی ورکر اتحاد بہت بڑا کام کر رہی ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔سینئر وائس چیئرمین چودھری محمد یوسف ندیم اور صدر سٹی رانا شفقت علی نے ایم پی اے ندیم قریشی اور غزل غازی اور خون کا عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی ورکر اتحاد آئندہ بھی ایسے کیمپ لگاتی رہے گی۔ ڈاکٹر ظہور احمد، عمیر اعجاز، حافظ نذز روانی، عثمان بٹ، محمد علی قریشی، عمران شمسی، حبیب شکوری، عدنان خان، چودھری نعیم، رانا شفقت علی اور چودھری محمد یوسف ندیم نے خون کا عطیہ دیا ہے۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -