سمپارس یونین کا ڈی ایس آفس کے باہر دھرنا  کارکنو ں کی کثیر تعداد میں شرکت‘ نعرے بازی

  سمپارس یونین کا ڈی ایس آفس کے باہر دھرنا  کارکنو ں کی کثیر تعداد میں شرکت‘ ...

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)پاکستان ریلوے سمپارس یونین ملتان ملازمین ریلوے کی بنیادی اکائی ہیں (سمپارس یونین)  ملازمین ریلوے کے سب سے بڑے اسٹیک (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

ہولڈرز ہیں سمپارس یونین پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام ملتان ریلوے اسٹیشن تا ڈی ایس آفس احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے اختتام پر سمپارس یونین نے ڈی ایس آفس کے باہر دھرنا بھی دیاسمپارس کے مرکزی صدر چوہدری مختیار احمد نے دھرنے میں اپنے خطاب میں کہا کہ ریلوے ملازمین ریلوے کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈر ہیں پاکستان ریلوے  اور اس کے ملازمین سے متعلق میں ملازمین کی رائے کو شامل نا کرنا ہی ریلوے کی تباہی کی اصل وجہ ہے ڈویژن میں عرصہ دراز سے ون مین شو جاری ہے جس کے نتائج ریلوے اور ریلوے ملازمین کے لئے تباہ کن ہیں ڈویژنل سیکرٹری عمران شاہد نے کہا کہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اسٹیشن ماسٹرز کی شارٹج خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے شارٹج  اسٹیشن مسٹرز کیٹیگری کے پروموشن چینل پر بھی اثرانداز ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کا معاشی استحصال ہوا ہے ترقی پانے والے اسٹیشن ماسٹرز اپنی پرموشن اویل نہیں کر پا رہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جیسے اسٹیشن بغیر اسٹیشن ماسٹرز کے چل رہے ہیں اس موقع پر محمد اسلم،رانا انور رشید،سجاد ارشد گجر،رفیق خان، حاجی غلام سرور چانڈیہ، ارشد گِل، امین خان، رانا ارشاد، چوہدری اکرم، اصغر گجر سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا بعدازاں ڈی سی او ملتان، ڈی ٹی او سادات مروت اور ایس پی امجد منظور نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں مزاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا اور تمام قابل عمل مطالبات کے جلد منظور کیے جانے کی یقین دہانی کرائی اس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا دھرنے میں ملتان ڈویژن کے تمام سیکشنوں سے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -