ملتان:کرونا حملے میں مزید 3افراد جاں بحق، 20مریضوں کی حالت نازک
ملتان‘ وہاڑی‘ ٹبہ سلطان پور‘ رحیم یار خان‘ ڈیرہ (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 3 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 406 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 23ہو گئی،20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے‘ تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال کے(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)
آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج خانیوال کے رہائشی 65 سالہ شوکت علی ملتان کے 74 سالہ صلاح الدین اور مظفر گڑھ کی رہائشی 63 سالہ رخسانہ بی بی نے دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020 سے تئیس جنوری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 406 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے جن میں سے 18 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 05 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 32 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 910 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 468 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ٹبہ سلطان پور کے حلقہ پی پی235میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا نواب علی رضا خان خاکوانی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کرتے ہوئے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا واضع رہے کہ روانہ سینکڑوں علاقہ کے لوگ مسائل متعلق علی رضا خان خاکوانی سے جاکر ملاقات کرتے رہے ہیں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر علی رضا خان خاکوانی اوران کے ڈیرے پر موجود ملازمین کے بھی کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے افرادبھی سخت پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے علاقہ کی عوام کے کرونا ٹیسٹ کروانے کامطا لبہ کیا ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے جب اس سلسلہ میں ان کے منیجر محمد رمضان سے صورتحال سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں عوام ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرے دریں اثناء نواب احسن خان خاکوانی، سردار نصراللہ خان پاندہ،چوہدری مبشرحسن کمبوہ، شیخ رشید احمد ترپال والے، ابرار حسین سندھڑ،حاجی رجب علی شیخ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ، نذیر احمد خان، حاجی عبدالشکور شاہ ہاشمی سمیت دیگر نے رکن صوبائی اسمبلی نواب علی رضا خان خاکوانی کی جلد سے جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔ ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ روز طالبہ اور اور دو خواتین سمیت4افراد جن میں کلب روڈ کی 17سالہ طالبہ آریہا منصورمسلم ٹان کی 51سالہ انیلہ ضیاشاہ نواز کالونی کی 30سالہ امبرین وسیم اور کلب روڈ کے رہائشی 51سالہ عاطف منصور کو شیخ زاید ہسپتال لایا گیاجنکے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان میں کورونا وائرس کی تصدیق کردیمحکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو حکومتی ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیا۔محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1963تک جا پہنچی ہے۔ سخی سرور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید چار دکانیں سیل کرنے کے ساتھ سات ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سخی سرور اور دیگر مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو 20ہزار روپے بھی جرمانہ کیا انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تحصیل پر قانون اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
کورونا