متعدد کسانوں سے مبینہ فراڈ‘ نیب ملتان کا نوٹس‘ ذمہ داروں کا گھیراؤ 

متعدد کسانوں سے مبینہ فراڈ‘ نیب ملتان کا نوٹس‘ ذمہ داروں کا گھیراؤ 

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) نیب ملتان نے ضلع مظفرگڑھ میں منظور حسین گرمانی کی متعدد کسانوں کے ساتھ مبینہ فراڈ اور ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی خورد برد کا نوٹس لے لیا، ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب ملتان کے حکم پر نیب حکام نے منظور حسین گرمانی کی جائیدادوں اور(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

 اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہے، جبکہ آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے نیب ملتان کے نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب کرپٹ مافیا کا سخت محاسبہ کرے اور متاثرین کی رقم واپس کرائے۔

گھیراؤ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -