روجھان: ٹرکوں سے سامان اتارنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار 

روجھان: ٹرکوں سے سامان اتارنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار 

  

روجھان (نمائندہ پاکستان) تھانہ روجھان پولیس نے انڈس ہائی وے سے ٹرکوں سے سامان اتارانے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا‘ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر راجن پور فیصل گلزار کی ہدایت پر ایس ڈی پی او روجھان چوہدری فیاض الحق کی سرپرستی میں SHO (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

روجھان محمد اختر ہجبانی اور انکی تفتیشی ٹیم کے آفیسران اور ملازمین نے انتہائی محنت اور جاں فشانی سے انڈس ہائی وئے سے ٹرکوں سے سامان اتارانے والے گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ہے اس سلسلہ میں  ایس ڈی پی او فیاض چودھدری نے ڈی ایس پی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکل  روجھان کے مختلف تھانوں میں چوری, ڈکیتی اور چلتے ہوئے ٹرکوں سے سامان اتارنے والے گینگ "خان محمد سیلاف گینگ" کو ٹریس کیا ہے اور اس گینگ کے سرغنہ خان محمد سیلاف سمیت گینگ کے چھ ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد چوری شدہ اوریجنل موٹرسائیکل CD70 مالیتی 65 ہزار روپے, ایک مسروقہ گھوڑا مالیتی ایک لاکھ روپے, ایک عدد بیل مالیتی 70ہزار روپے اور ایک راہزنی کے مقدمہ میں چھینی گئی نقد رقم مبلغ 95ہزار روپے برآمد کر لی ہے.اس کے علاوہ ملزمان سے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیا ہے. جن کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں. اس کے علاوہ قتل کے مقدمہ نمبر 79/20 کے دو مجرمان اشتہاری 1.قادر بخش.2.نور محمد پسران محمد بخش قوم ہروانی سکنہ موضع گڈا ناڑ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا ہے. نیز روجھان پولیس نے اقدام قتل کے دو مقدمات مقدمہ نمبر 277/20 اور 214/20 کے تین مجرمان اشتہاری 1.صدیق ولد میراں 2.شفیع ولد نیاز محمد 3.نبی داد ولد لکھو اقوام قیصرانی سکنائے موضع گڈا ناڑ کو گرفتار کر لیا ہے. انڈس ہائی وئے سے ٹرکوں سے سامان اتارانے والے گینگ میں خان محمد ولد ہیرو قوم سیلاف سکنہ واو ماچکہ سرغنہ بلاول ولد اللہ ڈتہ قوم سیلاف سکنہ واو ماچکہ   اقبال ولد گل محمد قوم سیلاف سکنہ واو ماچکہ جمیل ولد موسی قوم چوہان سکنہ مرغائی  شیر محمد ولد دلبر قوم چونگلی سکنہ چکمٹ .مجاہد ولد گل محمد قوم راہواڑی سکنہ روجھان  وغیرہ شامل ہیں ایس ڈی پی او روجھان فیاض چودھدری کا کہنا تھا کہ انڈس ہائی وئے سامان اتارانے والا گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے پر شیلڈ اور انعام دیا جائے گا۔

سرغنہ گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -