قصبہ کالا: ڈکیتی‘ چوری میں ملوث بدنام زمانہ 3 ملزم اسلحہ سمیت گرفتار 

قصبہ کالا: ڈکیتی‘ چوری میں ملوث بدنام زمانہ 3 ملزم اسلحہ سمیت گرفتار 

  

 قصبہ کالا (نمائندہ پاکستان) ڈکیتی و چوری میں ملوث بدنام زمانہ تین ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب نے ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بدنام زمانہ تین ڈکیت (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

محمد نادر ولد ولد ریاض حسین سکنہ رکھ ڈھاو، مختیار احمد ولد بشیر احمد سکنہ ڈھاو اور مجاہد ولد محمد حسین سکنہ چک نو آباد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ یہ ڈکیت تھانہ کوٹ مبارک سمیت دیگر تھانوں شاہصدردین، دراہمہ اور حنجروال کے علاقوں میں عوام الناس سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ڈکیتی کر لیتے تھے لیکن تھانہ کوٹ مبارک پولیس کی بہترین کاوشوں سے سابقہ ریکارڈ یافتہ تینوں ملزمان کو الگ الگ کاروائی کر کے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان عادی ڈکیت و چور ہیں اور ان پر پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں گرفتار ہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور توقع ہے کہ ان سے مزید ڈکیتیوں کے متعلق بھی معلومات ملیں گی جو انہوں نے کی ہیں۔ایس ایچ او جعفر حبیب نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر ضلع پولیس آئے روز بھر پور کاروائیاں عمل لا رہی ہے اور آج ان ملزمان کی گرفتاری سے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو روکنے میں پولیس کو بڑی حد تک کامیابی حاصل ہو گی۔ 

ڈکیتی‘ چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -