وہواجنوبی میں کریک ڈاؤن‘ قبضہ مافیا سے کروڑوں کی سرکاری اراضی واگذار 

وہواجنوبی میں کریک ڈاؤن‘ قبضہ مافیا سے کروڑوں کی سرکاری اراضی واگذار 

  

وہوا (نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف نے موضع وہوا چک جنوبی میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگذار کرالی، تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف راشد نعمت نے ہمراہ تحصیلدار ملک فیاض نائب تحصیلدار ملک عاشق حسین وعملہ ریونیو(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

مقامی پولیس کی زیر نگرانی موضع چک جنوبی وہوا میں موجود سرکاری زمین 7100کنال جسکی تقریبا مالیت 68کروڑ بنتی ہے مسمیان جمعہ خان،سونہار اخان ودیگر افراد جوکہ جہانگرہ یوسی لکھانی کے رہائشی ہیں بستی درولی سے واہ گزار کرالی ہے حلقہ پٹواری اور گردوارحلقہ کو اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری زمین کی حفاظت میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور جو کوئی دوبارہ قبضہ کرنے کی جرات کرے فوری میرے نوٹس میں لائیں تاکہ سخت ایکشن لایا جائے اس موقع پر صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کا کہنا تھا کہ سب تحصیل وہوا کے تمام مواضعات میں جہاں سرکاری پراپرٹی موجود ہے اس پر عرصہ دراز سے مقامی بااثر لوگ قابض ہوچکے ہیں ان کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جلد سب تحصیل وہوا کے تمام مواضعات سے سرکاری پراپرٹی واہ گزار کرالی جائے گی اور ان کے خلاف تمام قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واگذار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -