ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ کئی گروہ سرگرم‘ متاثرین خوفزدہ 

ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ کئی گروہ سرگرم‘ متاثرین خوفزدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(وقائع نگار)چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے مویشی  اور موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ تھانہ بستی ملوک  کے علاقے میں چوروں نے  اکرم کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں چوروں نے نور (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
احمد کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں چوروں نے جاوید کے بھانہ سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں چوروں نے یاسر کے بھانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں چوروں نے ملک مکھن کے بھانے سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری کر لی۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔