پہلی قائد اعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

پہلی قائد اعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کل  نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شرو ع ہو گی، افتتاحی تقریب شام 6بجے ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی ہوں گے۔ تقریب میں سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ، سابق اولمپیئن ہاکی کے کھلاڑی شرکت کریں گے، چیمپئن شپ میں پنجاب کی 9 ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔