سرکاری سکولو ں میں نیا تعلیمی سال 15 مئی سے شروع کرنیکا فیصلہ 

سرکاری سکولو ں میں نیا تعلیمی سال 15 مئی سے شروع کرنیکا فیصلہ 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کے فیصلوں کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 مئی سے شروع ہوگا جبکہ کچی کلاس سے ہفتم کلاس تک کے سالانہ امتحانات اپریل کے آخری ہفتہ سے لیکر مئی کے پہلے (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

عشرہ تک ہونگے، سالانہ امتحانات کا نیا خصوصی کورونا پیٹرن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 50 فیصد نمبر ہوم ورک کے رکھے گئے ہیں یہ ہوم ورک طلباء کو آن لائن یا پھر سکول بلاکر دیا جائے گا جبکہ50فیصد نمبر امتحانی پرچوں کے ہونگے،سالانہ پرچے نارمل انداز میں لئے جائیں گے جبکہ امسال کورونا کے باعث پرچے زیادہ سخت نہیں ہونگے،مارکنگ بھی نارمل ہوگی،موسم گرما کی تعطیلات اس سال 10 یا 15 جون سے شروع ہونگی اور 15 اگست سے تمام سکول دوبارہ کھل جائیں گے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -