قاسم بیلہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے سابق کونسلر زخمی‘ حالت تشویشناک

  قاسم بیلہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے سابق کونسلر زخمی‘ حالت تشویشناک

  

 ملتان (وقائع نگار) قاسم بیلا چوکی کے علاقہ میں ریاض کھر کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی گئی۔ مخالفین کی فائرنگ سے سابقہ کونسلر شہزاد چغتائی زخمی ہوگیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ(بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

 تھانہ کینٹ کے علاقے چوکی قاسم بیلا بستی شور کورٹ کا رہائشی محمد محمد شہزاد ولد محمد خان قوم چغتائی پل کے قریب موجود تھا۔اسی اثنا میں نا معلوم مسلح ملزمان بلانمبری 2 موٹر سائیکلوں پر آئے۔جہنوں نے آتے ہی شہزاد چغتائی پر فائرنگ شروع کردی۔ایک فائر گھر کے دروازے اور دوسرا مذکورہ شخص کی ٹانگ پر لگا۔ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔زخمی کو ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں اسکا علاج جاری ہے اور حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔جبکہ مضروب کے بیان کے مطابق احسان میٹ۔رئیس۔عرفان وغیرہ نے اسکو فائرنگ سے زخمی کیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق مذکورہ لڑائی سیاسی رنجش معلوم ہو رہی ہے اصل حقائق بعد از پولیس تفتیش معلوم ہونگے.واضح رہے دو روز قبل بھی قاسم بیلا کے علاقے میں عمران میٹ نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔جس کے بعد عمران کے ورثا نے ریاض اور شہزاد مقبول بھٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور پولیس نے ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے دونوں فریقین گزشتہ روز کچہری میں بھی جھگڑ پڑے تھے۔جن کو پولیس تھانہ چہلیک کے حوالے کردیا گیا تھا۔دوسری جانب کینٹ پولیس نے حالات قابو میں کرنے اور نقص امن کے خطرے کو کم کرنے کیلئے دونوں فریقین کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔

تشویشناک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -