قتل و غارت کی منصوبہ بندی‘ ابراہیم  خان سمیت 10 ملزموں کے خلاف  سماعت 6 فروری تک ملتوی کرنیکا حکم

  قتل و غارت کی منصوبہ بندی‘ ابراہیم  خان سمیت 10 ملزموں کے خلاف  سماعت 6 ...

  

 ملتان (وقائع نگار) سول جج ملتان نے قتل و غارت کی منصوبہ بندی اور جائیداد پر قبضہ کرنے کے استغاثہ میں ملوث ابراھیم خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف سماعت 6 فروری (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو عدالت پیش ہونے کے لیے سمن نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر ایم این اے کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ان پرسن پیش ہوکر ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں امتیاز حسین بنام خدا بخش وغیرہ کے عنوان سے ایک مقدمہ کی سماعت جاری ہے جس کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے 28 نومبر 2019 میں قتل کی دھمکیاں دینے، قبضہ کرنے اور دیگر منصوبہ بندیوں سمیت دیگر دفعات کا استغاثہ دائر ہوا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ایم این اے کے سیکرٹری عمران شوکت نے دیگر ملزمان خدا بخش، محمد آصف، اقبال، اکمل، مختیار حسین، اعجاز حسین، عبدالحمید  اور تفتیشی افسر ایوب نے ملکر درخواست گزار کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی سازش رچی تھی ملزمان کو منع کیا گیا تو انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی، ملزمان نے کہا کہ انہیں سیاسی آشیر باد حاصل ہے وہ انکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا، درخواست گزار وکالت کے پیشے سے وابستہ ہے اس بارے سینئر وکلا کو بھی مطلع کرچکا ہے۔ عدالتی حکم عدولی پر حکومتی جماعت کے این اے 158 سے کامیاب رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان اور انکے سیکرٹری شوکت سمیت دیگر افراد کے عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کو ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جو گزشتہ سماعت پر جمع کرائے گئے تھے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -