شائقین آنے والی فلمیں ضرور پسند کریں گے، موسی خان

شائقین آنے والی فلمیں ضرور پسند کریں گے، موسی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارو ماڈل موسیٰ خان نے کہا ہے کہ میری آنے والی فلمیں ثابت کردیں گی کہ میں کتنا باصلاحیت فنکار ہوں میں نے ہمیشہ ان فلموں میں کام کو ترجیح دی ہے جن میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوتا ہے۔ مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آ سکی کہ پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے کا معیار کیا ہے، جن لوگوں نے سالہاسال محنت کر کے نام اور شہرت حاصل کی، اپنی فنی صلاحیتوں کو منوایا وہ آج بھی پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل نہیں کر سکے۔موسیٰ خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسے فنکار موجود ہیں جن کو شوبز کے میدان میں 30سال کا عرصہ بیت گیا مگر ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے ہمیشہ دور رکھا گیا 


، جتنا ان فنکاروں کوتجربہ ہے اس سے کم عمر کی لڑکیاں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کر چکی ہیں جس سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ نامزد کرنے والی کمیٹی کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ 

مزید :

کلچر -