شوبز میں جڑواں و ہم شکل بہن بھائی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب

  شوبز میں جڑواں و ہم شکل بہن بھائی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب

  

   لاہور(فلم رپورٹر)شوبزانڈسٹری میں آنے والے فنکاروں کے جڑوا ں اورہم شکل بہن بھائی بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات ان کے پرستاروں کو خوشگوار حیرت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔فلم،ٹی وی اورماڈلنگ میں کامیاب حاصل کرنے والے کئی فنکارایسے ہیں جن کے ہم شکل بہن بھائی بھی ہیں۔ احسن خان جو بڑے اداکار اورمیزبان بھی ہیں ان کے ہم شکل بھائی یاسر خان ہیں جو لندن میں مقیم ہیں اورانتہائی مذہبی اوردیندار شخص ہیں۔دونوں بھائی نواکتوبر1981ء کو پیدا ہوئے۔خاتون اداکاروں میں کومل عزیزماڈل و اداکارہ ہیں ان کی بہن مریم پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اورلندن میں قیام پذیر ہیں۔ وہ بھی جڑواں ہونے کی وجہ سے کومل عزیز کی ہم شکل ہیں۔ ٹی وی کی نامو اداکارہ ژالے سرحدی جو معروف اداکارہ کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہیں ان کی ہم شکل بہن ژولہ سرحد ی بھی اداکارہ ہیں۔

جو شوبزمیں مقام حاصل نہیں کر سکیں او راس سے کنارہ کش ہوچکی ہیں۔ اداکارہ و ماڈل عینی جعفری کی جڑواں ہم شکل بہن مہر جعفری بھی اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں۔ عینی جعفری شادی کے بعد شوبزکو چھوڑ چکی ہیں۔

مزید :

کلچر -