منفرد کرداروں کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہوں، اداکارہ روز بٹ

منفرد کرداروں کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہوں، اداکارہ روز بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ایسے کردار کروں جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہو جائیں کیونکہ کسی بھی فنکار کا کردار یاد رکھا جاتاہے اگر کردار نگاری جاندار ہوتو وہ کریکٹر امر ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہاراداکارہ وماڈل روز بٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نئی فلم ”غرور“میں میرا رول اتنا مضبوط اور بہترین ہے کہ شائقین فلم میرے اس رول کو مدتوں یاد رکھیں گے۔ فلم کی عکسبندی کاکام تیزی سے جاری ہے اسے جلد ریلیز کیا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں روزبٹ نے بتایا کہ میں فلموں میں معیاری کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں۔


جن میں کچھ کر دکھانے کا مارجن موجود ہوتا ہے۔میری خواہش ہے کہ لوگ مجھے ایک ورسٹائل اداکارہ کے طور پر جانیں۔

مزید :

کلچر -