محکمہ لیبر: بھٹہ مالکان کو رجسٹریشن کرانیکی ہدایت

  محکمہ لیبر: بھٹہ مالکان کو رجسٹریشن کرانیکی ہدایت

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے محکمہ لیبرحکام کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں قائم بھٹوں کاسروے کرکے ورکرزکومقررہ اجرت (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

کی ادائیگی سے متعلق رپورٹس بھجوائیں اورمقررکردہ اجرت کی عدم ادائیگی والے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔حکومت نے محکمہ لیبرکوفوری بھٹوں کی رجسٹریشن کاعمل بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے حکومتی احکامات پرضلعی محکمہ لیبرنے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

بھٹہ مالکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -