مئی میں بلدیاتی الیکشن کرانے پر غور

مئی میں بلدیاتی الیکشن کرانے پر غور

  

 خانیوال (بیورونیوز)حکومت پنجاب نے مئی کے وسط میں ویلج نیبر ہُڈ کونسلز کے انتخابات کروانے کے لئے انتظامات کرنا شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں ویلج نیبر ہُڈ کونسلز کے انتخابات کروائے(بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

 جائینگے دوسرے مرحلہ میں کونسلرز اور کارپوریشنز کے انتخابات جولائی تک مکمل کرلیئے جائینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019کو موثر بنانے کیلئے ترامیم کا عمل مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد مئی کے وسط میں ویلج نیبر ہُڈ کونسلر ز کے انتخابات مکمل کرلیئے جائینگے اور جولائی میں میونسپل کارپوریشنز، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتخابات کا انعقاد کروادیا جائے گا۔

غور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -