حکومت کپاس پیداوار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ سید فخر امام

حکومت کپاس پیداوار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ سید فخر امام

  

کبیروالا(نامہ نگار) زرعی شعبے کی ترقی اولین ترجیح ہے،حکومت گندم اور آٹے کی دستیابی اور قیمتوں میں کمی کو برقرار رکھنے کے ضمن میں غریب طبقے کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہے، زراعت کے شعبے میں جدید بیج ٹیکنالوجی متعارف کرانے اورپیداواربڑھانے(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

 کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخرامام نے سماجی شخصیت سردار معظم حیات خان سیال کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،حکومت کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے چائینز سیڈ ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے اور کپاس کی پیداوار کو منافع بخش کاروبار بنانے اور پیداواری اخراجات کو کم کرنے کیلئے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں دنیا کے معیار کی نہیں ہیں، ہمیں اپنی یونیورسٹیز کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا،ہمیں اپنے ریسرچ سینٹرز پر بھی خصوصی توجہ دینی پڑے گی۔

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -