ایم ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس‘ مختلف ایجنڈا آئٹم متفقہ طور پر منظور 

ایم ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس‘ مختلف ایجنڈا آئٹم متفقہ طور پر منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ترقیاتی ادارہ ملتان (ایم ڈی اے) کی 85ویں گورننگ باڈی کے اجلاس میں ملازمین کی مختلف پوسٹوں کی ترقی کیلئے پروموشن چینل بنانے،ملتان ماسٹر پلان کو ریوائز کرنے کیلئے پہلے سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر کو شامل کرنے،(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)
ایم ڈی اے میں موٹر ٹرانسپورٹ آفس والی جگہ پر جوائنٹ وینچر کی بنیا د پر نئی بلڈنگ تعمیر، فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں گرڈ اسٹیشن کی انسٹالیشن اور آپریشن نگرانی کیلئے عارضی بنیاد پر ایک انجینئر بھرتی کرنے، عدالتی معاملات کو بر وقت نمٹانے کیلئے جز وقتی ایک لیگل ایڈوائز ر اضافی تعینات کرنے،واسا میں درجہ چہارم کے ملازمین کی کمی کو دور کرنے کیلئے سیورمین بھرتی کرنے سمیت ایم ڈی اے اور واسا ملتان کے مختلف ایجنڈا آئٹم متفقہ طور پر منظور کرلئے گئے تفصیل کے مطا بق ایم ڈی اے کی 85ویں گورننگ باڈی کا اجلاس گزشتہ روز ایم ڈی اے کے کمیٹی روم میں چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبارکی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں وائس چیرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،اشرف ناصر خان،ترجمان وزیر اعلی پنجاب /ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی ایم ڈی اے میڈم سبین گل خان،، ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد سلیم اخترلابر، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے /مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال،نمائندہ کمشنر ملتان محمد وقاص خان خاکوانی،نمائندہ ڈپٹی کمشنر ملتان ہدایت اللہ خان (اے ڈی سی)،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپویشن عمر اویس،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہورمہر ریاض حسین ہراج،نمائندہ (LG&CD)ڈیپارٹمنٹ لاہوراشفاق احمد، ٹیکنیکل ایکسپرٹ عبدالقادر،ٹیکنیکل ایکسپرٹ مسٹرآفتاب احمد،نمائندہ HUD&PHEاشرف علی گل نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈی اے کے 10اور واسا کے 04ایجنڈا آئٹم منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ہاؤس کو ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔اجلاس میں ایم ڈی اے کے مختلف شعبوں میں  ملازمین کی مختلف پوسٹوں کی ترقی کیلئے پروموشن چینل بنانے کی اجازت لی گئی۔ اسی طرح نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم میں ایم ڈی اے کے ایکوائر شدہ رقبہ پر عدالت عالیہ ڈبل بینچ کے آرڈر کے تحت حقوق یافتہ افراد سے ریکوری کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کے ممبران میں وائس چیئرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،لیگل ایڈوائزر ایم ڈی اے ملک محمد امین اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ طاہر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ڈی اے میں موٹر ٹرانسپورٹ آفس والی جگہ پر جوائنٹ وینچر کی بنیا د پر نئی بلڈنگ تعمیر کرنے کی اجازت لی گئی جس کے بارے میں قومی اخبارات میں اشتہار شائع کرایا جائے گا۔ اجلاس  میں ایم ڈی اے کے عدالتی معاملات کو بر وقت نمٹانے کیلئے جز وقتی ایک لیگل ایڈوائز ر اضافی تعینات کرنے کی اجازت لی گئی۔اجلاس میں فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں گرڈ اسٹیشن کی انسٹالیشن اور آپریشن نگرانی کیلئے عارضی بنیاد پر ایک انجینئر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں ملتان ماسٹر پلان کو ریوائز کرنے کیلئے پہلے سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر کو شامل کرنے کی اجازت لی گئی۔ اجلاس میں واسا میں لیز پر دی جانے والی جگہوں کے بارے میں قومی اخبارات میں اشتہار دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اجلاس میں ایم ڈی اے اور واسا ملازمین اور آفیسرز کی سنیارٹی علیحدہ علیحدہ کرنے کی اجازت لی گئی جبکہ واسا میں درجہ چہارم کے ملازمین کی کمی کو دور کرنے کیلئے سیورمین بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
منظور