ٹیکس گزاروں کو ریلیف دینے کیلئے حکمت عملی تیار‘ ڈاکٹر اشفاق 

ٹیکس گزاروں کو ریلیف دینے کیلئے حکمت عملی تیار‘ ڈاکٹر اشفاق 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیوایف بی آرکے ممبر آپریشن ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے نظام کو آسان اور سادہ بنا دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ کاروباری برادری بالخصوص ایکسپورٹرز کو ریفنڈز کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ایف بی آرمیں نئی بھرتیوں کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس سے محکمے میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔ ان (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

باتوں کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقعہ پر چیف کمشنر عابد رضا بودلہ،عابد گلشن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ممبرآپریشن ڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ ملتان میں ریجنل ٹیکس آفس کے بعد اب بڑے ٹیکس گزاروں کی سہولت اور مقامی سطح پر ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے لارج ٹیکس پیئر یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت دباو کا شکار ہوئی۔پاکستان میں بھی صنعتی و کاروباری شعبہ اس صورتحال سے نہ بچ سکا۔وز اعظم پاکستان نے صنعتی شعبہ کو اس بحران سے نکالنے کے لیے فوری اور اہم اقدامات کیے۔کنسٹرکشن پیکج کا اعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ دیگر صنعتی شعبہ جات کو بھی مراعات دیں۔چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں 160 ارب روپے کیریفنڈزز جاری کیے جس سے صنعتی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے اور کاروباری سرگرمیاں جو کہ کرونا وائرس سے ماند پڑ گئی تھیں ان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایکسپورٹرز کے ریفنڈز زیروہو گئے ہیں۔ ایف بی آر میں سٹاف کی کمی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے انہوں نے اس امر کی تائید کی کہ ایف بی آر کو سٹاف کی کمی کا سامنا ہے اور ایف بی آر میں 1500اسامیاں خالی ہیں۔ سٹاف کی کمی کیاس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک ٹھوس اور جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس کے تحت نیا سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر 2020کے اعداد و شمار کے مطابق دوگنا ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں اور بڑے ٹیکس گزار سامنے آئے ہیں جس سے ریونیو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔چھوٹے تاجروں کی سہولت کے لیے ٹیکس نظام کو آسان اور سادہ بنایا گیا ہے اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانا بھی اب سہل ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر اشفاق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -