کوٹ ادو: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ ملزم سامان‘ نقدی سمیٹ کر فرار

  کوٹ ادو: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ ملزم سامان‘ نقدی سمیٹ کر فرار

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چوروں نے ایک ہی رات میں 2کریانہ سٹور کی چھتیں پھاڑ دیں، لاکھوں کا سامان نقدی لے گئے، نماز پڑھنے کے لئے جانے والے کا نامعلوم چور نیا 125 موٹر سائیکل چوری اٹھا کر فرار ہوگئے، زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور سریا، ٹی آئرن موٹر پمپ و دیگر سامان لے گئے، تفصیل کے مطابق سرکل کوٹ ادو میں چوری کی وارداتوں میں (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ ایک ہی رات میں تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے چک نمبر 567 ٹی ڈی اے میں آصف علی آرائیں کی کریانہ کی دکان کی چھت پھاڑ کر قیمتی موبائل فون ان سلیسوٹ اور دیگر سامان لے گئے جبکہ سنانواں موڑ پر نیازاحمد آرائیں کی کریانہ کی دکان کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور دکان سے نقدی چینی گھی کریانہ کا سامان چوری اٹھا کر لے گئے، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ ٹبہ سلطان پورہ کا رہائشی معین خان نتکانی گزشتہ سے پیوستہ روزمدرسہ  تاجدار مدینہ  میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گیا اور اپنی موٹرسائیکل نیو ماڈل 125 مدرسہ کے باہر کھڑی کر دی، نماز پڑھ کر واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور اٹھا کر لے گئے،معین خان نتکانی نے تھانہ کوٹ ادو میں کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے، کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ڈی کے محمد اشفاق دستی کے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور سریا،ٹی آئرن،موٹر پمپ و دیگر سامان مالیتی ایک لاکھ47ہزارچوری اٹھا کر لے گئے،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چاہ راں والا موضع پرہاڑ شرقی میں اللہ ڈتہ ویرڑ کے گھر نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر گھر سے نقدی، گندم و دیگر گھریلو سامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ چوری اٹھا کر لے گئے، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام مقدمات درج کر لئے ہیں۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -