تعلیمی بورڈ ملتان: ایمپلائز یونین الیکشن‘ اتحاد گروپ کا کلین سوئپ 

  تعلیمی بورڈ ملتان: ایمپلائز یونین الیکشن‘ اتحاد گروپ کا کلین سوئپ 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے الیکشن میں پاسبان گروپ کو شکست دے کر اتحاد گروپ نے کلین سویپ کرلیا‘اتحاد گروپ کے تمام امیدوار کامیاب ہوگئے‘ پاسبان گروپ کلین بولڈ ہوگیا۔گزشتہ روز پولنگ تعلیمی بورڈآفس میں (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

شروع ہوئی جس میں اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار ملک نثار احمد نے 236ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل پاسبان گروپ کے صدارتی امیدوار زاہد محمود 177ووٹ لے سکے‘ دونوں کے 3‘3ووٹ مسترد ہوئے۔اسی طرح اتحاد گروپ کے شیخ عمران حسین پاسبان گروپ کے باران خورشید خان کو شکست دے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اتجاد گروپ کے سینئر نائب صدراول محمد یونس صدیقی‘سینئر نائب صدر دوئم کنور محمد نعیم‘نائب صدر دوئم مجاہد حسین بلوچ‘ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مہر محمد اکبر وظفر حسین‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان‘فنانس سیکرٹری حافظ محمد یحیٰ خان‘ آفس سیکرٹری چوہدری احسان الٰہی‘پریس سیکرٹری محمد الیاس‘جوائنٹ سیکرٹری سید باقر حسین اور آڈیٹر محمد جواد نعیم بھٹی منتخب ہوگئے۔اس موقع پر تعلیمی بورڈ آفس میں جشن کا سماں رہا‘اتحاد گروپ کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے ملازمین پر دباؤ ڈالا کہ پاسبان گروپ کو ووٹ دیں اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے عین الیکشن کے موقع پر مخالف گروپ کا سربراہ سٹیٹ آفیسر بھی لگا دیا مگر ملازمین نے ملک نثار احمد کے اتحاد گروپ پر اعتماد کرکے کامیاب کراکر ثابت کردیا کہ اتحاد گروپ ہی ملازمین کے حقوق کا محافظ ہے جس نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔اس موقع پر نومنتخب صدر ملک نثار احمد‘ جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین اور دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم بلا امتیاز تمام ملازمین کے مسائل حل کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

کلین سوئپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -