فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن‘ متعدد یونٹس سیل 

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن‘ متعدد یونٹس سیل 

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے گئے، ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ یونٹس کو 1 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائدہوئے‘ 200 کلو کھلے مصالحے، (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

103کلو ممنوعہ اشیاء برآمد ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 186 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 5 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 135 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے ڈی جی خان میں تاج جنرل آرڈر سپلائر کو کھلے مصالحہ اور سرخ مرچیں فروخت کرنے اور ڈائی کلر کی موجودگی پر سیل کردیاگیا۔ دوران کارروائی 12.  کلو کھلی سرخ مرچیں، 80 کلو ہلدی پاؤڈر اور 5 کلو لیبلنگ مٹیریل برآمد کیاگیا۔مزید ڈی جی خان میں بیک اینڈ ایٹ بیکرز کو پروڈکشن ایریا میں بلیوں کی موجودگی جبکہ مدنی سپر سٹور کو سٹوریج ایریا میں مکھیوں کی بہتات اور واش روم کی موجودگی پر سربمہر کیا۔ مزیدبرآں لیہ میں دعا سپر سٹور کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کردیا گیا۔اس کے علاوہ رحیم یارخان میں اکرم کھویا یونٹ کو کھوئے کی تیاری میں ناقابل سراغ وئے پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے پر سیل کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران 80 لٹر دودھ اور 25کلو وئے پاؤڈر برآمد کیاگیا۔علاوہ ازیں رحیم یارخان میں سجاد کھویا یونٹ کو فوڈ لائسنس اور ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے پر 15ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 140 لٹر آئل، 100 کلو کھلے مصالحے، 103 کلو ممنوعہ اشیاء تلف جبکہ 120 کلو سرخ مرچیں،80 کلو ہلدی پاؤڈر، 80 لٹر ملاوٹی دودھ اور 25 کلو وئے پاؤڈر برآمد کیا گیا ہے۔

یونٹس سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -