صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں شروع 

  صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں شروع 

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) حکومت نے اشیائے خوردونوش کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر قیمتوں کو بڑھانے والے عناصر کے خلافت بھر پور کریک ڈان کاحکم دے دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے متعلقہ حکام کو جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کر کے ان کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لیا ہے۔ اس سلسلہ میں ہدایت کی جاتی ہے کہ ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جن کے کنوینئر ڈپٹی کمشنرز ہوں گے، کمیٹیاں ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر قیمتوں کو بڑھانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈان کریں اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ 

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -